آفریدی کی فوجی شرٹ میں تصویر اور چائے کے کپ نے بھارتیوں کو آگ لگادی

شیئر کریں

شاہد آفریدی اور شیکھر دھون کے درمیان ٹوئٹر پر تنقیدی جنگ:

فوجی لباس اور سیاست سے جڑی باتیں پاکستانی سابق کرکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب میں طنزیہ انداز میں ایک تصویر شیئر کی،

جس میں وہ فوجی شرٹ اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے نظر آ رہے تھے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا،

"چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں"، جس پر بھارتی مداحوں نے منفی اور غیر مناسب تبصرے کیے۔

دوسری جانب، شیکھر دھون نے بھی ایک دن قبل ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
"کارگل میں بھی تمہیں شکست ہوئی تھی اور تم کتنے نالائق ہو، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب شاہد آفریدی نے پہلگام واقعہ اور بھارتی فوج کی نااہلی پر تنقید کی،

اور کہا کہ کشیدہ حالات کے باوجود 2016 میں پاکستانی ٹیم بھارت گئی تھی،

حالانکہ وہاں بھی حالات کشیدہ تھے۔ اس تنقید اور جواب کے دوران دونوں سابق کرکٹرز کے بیچ

سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس میں سیاسی اور فوجی معاملات بھی شامل تھے،

اور یہ باتیں پاکستانی اور بھارتی عوام کے بیچ تناؤ کا سبب بن گئیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version