بھارت کو منہ توڑ جواب،25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون گرا چکے،آئی ایس پی آر

شیئر کریں

پاکستانی فوج کا اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے خلاف کامیاب آپریشن:

راولپنڈی: ملک کے مختلف حصوں میں گرے ہوئے 25 بھارتی ڈرونز کی ساخت اسرائیلی ہیروپ ڈرونز سے نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق،

سافٹ اور ہارڈ کِل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی 6 مئی کی شب کی کارروائی میں پانچ جدید طیارے، متعدد ڈرونز اور پوسٹس کو

نشانہ بنایا گیا، جس میں فوجی بھی شہید ہوئے۔ اس کے ردعمل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف دوبارہ

یہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش کی، مگر پاکستانی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کا

ملبہ برآمد کیا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ حملہ بھارت کی بوکھلاہٹ اور پریشانی کی علامت ہے،

اور لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ

جواب دینے کے لیے تیار ہیں اور دشمن کو اس کے ناپاک عزائم میں ناکام بنا رہی ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version