
پی ایس ایل 10 کے میچز ری شیڈول ہونے کا امکان، ملکی حالات اور سیکیورٹی کے پیش نظر:
ملکی صورتحال اور سیکیورٹی کے تناظر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی
ماندہ میچز کے دوبارہ شیڈول ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں
ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس ایل کے
بقیہ میچز اور بنگلہ دیش سیریز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی سی بی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر چند میچز کو ری شیڈول کرنے
کی ضرورت پیش آسکتی ہے، اور پی سی بی اس صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حتمی فیصلہ ہونے کے بعد عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس دوران، پشاور زلمی کے کھلاڑی بابراعظم پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، راولپنڈی میں شیڈول باقی ماندہ چار میچز کے انعقاد کے لیے مختلف آپشنز پر
غور کیا جا رہا ہے، جن میں کراچی منتقل کرنے کا بھی امکان شامل ہے۔
تاہم، ابھی تک ایونٹ کو ملتوی کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے؛
بھارت کی ایک بار پھر دراندازی کی کوشش، ڈی جی آئی ایس پی آر