بنگلہ دیش میں اگلے سال عام انتخابات کرانے کا اعلان

شیئر کریں

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا اعلان:

عبوری سربراہ محمد یونس کا اہم اعلان:

عبوری حکومت کے سربراہ، محمد یونس، نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں آئندہ سال انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ انتخابات اپریل 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں ہوں گے،

اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد ایک مکمل روڈ میپ جاری کرے گا۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے ملک میں اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے حوالے سے

ایک واضح مینڈیٹ کے تحت کام شروع کیا تھا، اور امید ہے کہ عید الفطر تک یہ اصلاحات اور انصاف

کے نظام کو قابل قبول سطح تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پندرہ سال بعد بنگلہ دیش

کو ایک ایسا پارلیمنٹ ملے گا جو حقیقی طور پر عوام کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیے:

بجلی نرخ میں اضافہ: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان سمجھوتہ

امریکا اور چین تجارتی مذاکرات: خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار تیزی کی جانب گامزن

اینگرو فرٹیلائزرز نے انوین پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا

پاکستان میں44.7 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ، عالمی بینک

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version