کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار

شیئر کریں

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں شرکت سے انکار کردیا:

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 14 جون سے شروع

ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں حصہ نہیں لیں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق،

رونالڈو نے یہ فیصلہ کئی کلبوں سے موصول ہونے والی آفرز کے باوجود کیا ہے، جنہیں انہوں نے رد کر دیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کلب ورلڈ کپ کی جانب توجہ دینا بے معنی ہے،

کیونکہ ان کی اصل توجہ قومی ٹیم پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا

ان کے لیے ضروری ہے، اور اسی لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مقابلے میں شریک نہیں ہوں گے۔

رونالڈو کے اس فیصلے سے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کو یقینی طور پر مایوسی ہوئی ہے کیونکہ وہ

عالمی اسٹار کی شرکت کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر

غور کیا جا سکتا ہے، اور کچھ ایسی جنہیں غیر ضروری سمجھا جاتا ہے۔

ہر چیز میں حصہ لینا ضروری نہیں۔

ان کے مداحوں کے لیے یہ ایک افسوسناک خبر ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو انہیں ایک اور عالمی مقابلے

میں کھیلتے دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ تاہم، 40 سالہ اس فٹبالر کے صحت

اور مستقبل پر توجہ دینے کا فیصلہ سمجھا جا رہا ہے، جو ایک دانشمندانہ اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version