
پاکستان اور بھارت کے کشیدہ حالات کے باعث پی ایس ایل 10 کی ملتوی ہونے کا اعلان:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دسویں سیزن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق، یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لیا گیا ہے اور
اس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر
صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، بھارت کی طرف سے 78 ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر، قومی سطح پر توجہ اور جذبات فوجی جوانوں کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔
پی سی بی نے اس موقع پر اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین،
سیکیورٹی فورسز اور ملکی سلامتی کے لیے ہمدردی ظاہر کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کرکٹ ہماری خوشیوں کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری سب سے اہم ہے،
اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ذہنی سکون اور ان کے خاندانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
مزید برآں، پی سی بی نے تمام شراکت داروں، فرنچائزز، کھلاڑیوں اور اسپانسرز کی کوششوں کو
سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔