
پاکستانی فوج کی تاریخی کامیابی:
’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ آپریشن پر قومی شخصیات کا خراج تحسین:
پاکستان کے دفاع کے لیے ہونے والے خصوصی آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ میں کامیابی حاصل کرنے
پر معروف شخصیات اور فنکاروں نے فوجِ پاکستان کو دل سے مبارکباد دی ہے اور اس کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔
اس حوالے سے اداکار عمران اشرف نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان،
افواجِ پاکستان اور عوام کا مقام بلند ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن چند گھنٹوں میں مکمل ہوا اور
عوام نے اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عمران اشرف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کیا کہ ہر اُس طاقت کا انجام وہی ہوتا ہے جو بھارت کے ساتھ ہوا ہے۔
اداکارہ سرنواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو واضح اور دوٹوک جواب دیا ہے،
جس سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے۔ انہوں نے فوجِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی
بہادری اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سرنواز کا یہ بھی کہنا تھا
کہ پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان پائندہ باد۔
اداکار احسن خان نے اس کامیابی پر کہا کہ افواجِ
پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان اور عوام کا وقار بلند کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ سے سننے میں آتا تھا کہ قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور آج یہ
حقیقت ثابت ہو گئی ہے کہ ہمارے دفاع کا پہیہ مضبوط ہے۔
پاکستانی فنکاروں اور شخصیات کی طرف سے اس کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے
اور انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں اپنی حمایت اور محبت کا اظہار کیا ہے
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔