پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک کا قیام

شیئر کریں

پنجاب میں ورچوئل بلڈ بینک کا آغاز، فوری خون کی فراہمی کا جدید نظام متعارف:

لاہور: پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک کا افتتاح ہو چکا ہے، جس سے فوری اور

موثر خون کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ اس نظام کے تحت ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے سے

مریض کو درکار خون کی تلاش اور فراہمی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ کال کے دوران 4 نمبر دبانے پر کال

ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہو جائے گی، جہاں سے ڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کے مقام اور خون کے

گروپ کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے۔ مریض کے قریبی علاقے میں موجود رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز سے

فوری طور پر کانفرنس کال کے ذریعے رابطہ کیا جاتا ہے تاکہ خون فراہم کیا جا سکے۔

یہ عمل پولیس اہلکاروں کی بھی معاونت سے انجام دیا جاتا ہے، جو متعلقہ تھانے سے وابستہ ہوتے ہیں۔

ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹریشن کا عمل بھی نہایت آسان ہے،

جس کے ذریعے کوئی بھی فرد ہیلپ لائن 15، سیف سٹی کی سرکاری ویب سائٹ یا پولیس کے خدمت

کاؤنٹر پر رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ روزانہ تقریباً 2500 لوگ اس پلیٹ فارم سے رابطہ کرتے ہیں،

جن سے 250 مریضوں کو فوری خون کی ضرورت پوری کی جاتی ہے۔

اس نظام میں اب تک 25 ہزار سے زائد ڈونرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جن میں 10 ہزار پولیس اہلکار اور 15

ہزار عام شہری شامل ہیں۔ یہ سہولت 24 گھنٹے، پورے ہفتے جاری رہتی ہے،

جس سے پنجاب کے 14 ہزار سے زیادہ مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ بھی بلڈ ڈونیشن

کے اس کار خیر میں حصہ لیں کیونکہ خون کا ایک قطرہ بھی کسی ضرورت مند کی زندگی بچانے کا

سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور

سروسز کو اعلیٰ معیار پر لے جانے کے لئے کوشاں ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version