
پاکستان اور بھارت کے فوجی سربراہان کی ٹیلیفون گفتگو:
جنگ بندی کے دو روز بعد صورتحال میں بہتری کی امید:
پیر کی شام پاکستان اور بھارت کے فوجی چیفز کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،
جس کی اطلاع غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این این نیوز18 نے دی ہے۔
یہ گفتگو ان دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کے
معاہدے کے بعد پہلی اہم پیش رفت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان چار دن تک فضائی حدود میں ڈرونز اور
دیگر ہتھیاروں کے ذریعے جنگ جاری رہی، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ واقعہ اس حملے کے تقریباً دو ہفتے بعد پیش آیا ہے، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں
26 افراد جان سے گئے تھے۔ نئی دہلی کا موقف ہے کہ یہ حملہ اسلام آباد کی حمایت سے کیا گیا،
لیکن پاکستان نے اس الزام کو سختی سے رد کیا ہے۔
مزید پڑھیے:
جنگ بندی بھارت کی خواہش تھی، ہم نے کوئی درخواست نہیں کی،ترجمان پاک فوج
امریکہ اور چین کا باہمی تجارتی ٹیرِف میں عارضی کمی پر اتفاق
پاکستان نے بھارت کی کون کون سی ویب سائیٹس ہیک کرلیں، ڈیٹا سامنے آگیا