گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن

شیئر کریں

گوگل نے جیمنائی میں تصاویر ایڈیٹنگ کا نیا فیچر متعارف کروادیا:

گوگل کی مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم، جیمنائی، میں اب تصاویر کو ایڈٹ کرنے کا جدید فیچر شامل کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق،

اب صارفین اور تخلیقی پروفیشنل، جیمنائی کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر میں فوری اور پیشہ ورانہ تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

اس نئی خصوصیت کے تحت، صارفین اپنی تصاویر کو بھیج کر ہدایات دے سکتے ہیں اور جیمنائی انہیں

حسبِ خواہش تبدیل کرے گا۔ یہ تبدیلیاں بیک گراؤنڈ کی تبدیلی سے لے کر دیگر نمایاں ترامیم تک شامل
ہیں،

جنہیں ایک ماہر فوٹو ایڈیٹر کی طرح انجام دیا جائے گا۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ

کے لیے خصوصی تربیت دی گئی ہے تاکہ یہ بہترین اور قدرتی نتائج فراہم کرے۔ اس کے علاوہ،

یہ نظام اسٹوری بورڈ کے خاکے تیار کرنے، پراڈکٹ فوٹوز کا پورٹ فولیو بنانے، اور معماروں کے لیے

عمارتوں کے جدید ڈیزائن تیار کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

مزید برآں، تیار یا ترمیم شدہ تصاویر میں ایک خاص اے آئی کا واٹر مارک شامل کیا جائے گا تاکہ یہ

ظاہر ہو سکے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔

یہ قدم تخلیقی شعبے میں AI کی استعمال کو مزید فروغ دینے کی کوشش ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version