
محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا:
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق،
انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو ارسال کیا ہے۔
محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ مزید ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکتے۔
وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،
اور ان کے ساتھ ساتھ وہ انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔
اس کے علاوہ، وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ بھی کام کرتے رہے ہیں۔
نئے سٹرکچر میں بھی انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر کام جاری رکھنے کی
منصوبہ بندی تھی، مگر انہوں نے مزید ذمہ داری لینے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا
فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی انہوں نے استعفیٰ دینے کی کوشش کی تھی،
مگر بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔
اس بار بھی انہوں نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔
مزید پڑھیے: