زراعت پر توجہ کی ضرورت، بجلی مارچ تک سستی ہو نے کا امکان ہے:ایس ایم تنویر

شیئر کریں

لاہور: پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے کہا ہےکہ زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے
مارچ تک بجلی 12روپے فی یونٹ تک  سستی ہو سکتی ہے۔

ایس ایم تنویر پریس کانفرنس

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈران ملک کو بچانے کیلئے دنیا میں ہر جگہ جارہے ہیں

ہم اپنے ملک میں نقصان کیوں کررہے ہیں
آج سے10سال پہلے کپاس کی پیداوار 15ملین بیلز تھیں،آج پیداوار5 ملین بیلز تک پہنچ چکی ہے۔

کپاس اور مجموعی فصل

کپاس کے علاقوں میں ہم نے دیگر فصلوں کو پروموٹ کیا ہے۔

پاکستان کی مجموعی فصل 5 ملین بیلز ہیں، اس میں سندھ اور پنجاب کا حصہ ہے۔

پہلے جس کام کیلئے جو درست بندہ ہوتا تھا اسے تعینات کیا جاتا تھا

کپاس کی فصل کو بحال کرنا اپنے ملک کو بحال کے مترادف ہے

گزشتہ برس چاول کی 4 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی لیکن اس سے روزگار پیدا نہیں ہوتا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version