کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور پولو کھیلتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے

شیئر کریں

سنجے کپور کا اچانک انتقال: 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات:

بھارتی فلم اور صنعت کے معروف شخصیت سنجے کپور، جو کہ کرشمہ کپور کے شوہر بھی تھے،

53 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق،

برطانیہ میں مقیم سنجے کپور معمول کے مطابق اپنے دوستوں کے ساتھ پولو کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ گر پڑے۔

انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق، دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کا انتقال ہوا،

اور حرکت قلب بند ہونے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ پولو کے دوران سنجے کپور نے غلطی سے شہد کی

مکھی نگل لی ہو، جس کی وجہ سے انہیں الرجی کا سامنا ہوا اور اس کے نتیجے میں موت واقع ہوئی۔

تاہم، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور موت کی اصل وجہ دل کا دورہ ہی ہے۔

سنجے کپور معروف صنعتکار ڈاکٹر سرندر کپور کے بیٹے تھے، جو سونا گروپ کے بانی تھے۔

سنجے نے بھارت کی آٹو انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا اور سونا کومسٹر کے چیئرمن کے طور پر خدمات

انجام دیتے رہے۔ یہ کمپنی دنیا بھر میں الیکٹرک اور روایتی گاڑیوں کے پرزہ جات تیار کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سنجے کپور نے 2003 میں اداکارہ اور ماڈل کرشمہ کپور سے شادی کی،

مگر 2016 میں ان کی علیحدگی ہوگئی۔ ان کے دو بچے، سمایرا اور کیان، ہیں۔

طلاق کے بعد بھی سنجے اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے ممبئی آتے رہے۔ بعد میں انہوں نے ماڈل اور

کاروباری خاتون پریا سچدیو سے شادی کی، جن کے ہاں 2018 میں بیٹا اذاریاس پیدا ہوا۔

سنجے کپور کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد، اداکارہ کرشمہ کپور کی بہن کرینہ کپور اور ان کے

شوہر سیف علی خان کو ان کے گھر پہنچتے دیکھا گیا، جہاں وہ تعزیت کے لیے موجود تھے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version