
پاکستانی کمپنی ایف ایف سی پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار:
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ
(پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری میں حصص خریدنے کے لیے رسمی طور پر دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک سرکاری نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے۔
ایف ایف سی کی منظوری اور مراحل:
نوٹس کے مطابق، ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13 جون 2025 کو ہونے والے اپنے
234ویں اجلاس میں پی آئی اے سی ایل میں حصص کے حصول کے لیے نجکاری کمیشن کو دلچسپی، پری
کوالیفکیشن دستاویزات جمع کرانے، اور مکمل جانچ پڑتال (ڈیو ڈیلیجنس) کے عمل کی منظوری دے دی ہے۔
ایف ایف سی کا تعارف اور سرگرمیاں:
ایف ایف سی ایک عوامی کمپنی ہے جو پاکستان میں کھاد
کیمیکلز
سیمنٹ
خوراک
توانائی
اور مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔
یہ کمپنی مختلف شعبوں میں مصنوعات کی تیاری، خرید و فروخت، اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔
پی آئی اے کا پس منظر اور موجودہ حالت:
پی آئی اے پاکستان کی قومی فضائی کمپنی ہے، جس کا مالک حکومت پاکستان کے پاس ہے۔
یہ ایئر لائن مکمل سروس فراہم کرتی ہے، اور گزشتہ مالی سال میں تقریبا 40 لاکھ مسافروں کو سفر کی
سہولیات فراہم کیں، اور ہفتہ وار 268 پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
نجکاری کی نئی تاریخ اور شرائط:
حکومت نے پی آئی اے سی ایل کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی آخری تاریخ 3 جون سے بڑھا کر
19 جون 2025 کر دی ہے، جبکہ دیگر شرائط اور ضوابط بدستور برقرار ہیں۔
حکومت کا مقصد اس ایئرلائن کی فروخت سے فنڈز جمع کرنا اور سرکاری اداروں میں اصلاحات لانا ہے،
تاکہ مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔
پچھلی کوششیں اور ناکامیاں:
گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی کوشش ناکام رہی تھی،
کیونکہ صرف ایک ہی پیشکش موصول ہوئی تھی جو مقررہ قیمت سے کافی کم تھی۔
بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے 60 فیصد حصص کے لیے صرف 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی،
مگر کمیشن کی طرف سے 85.03 ارب روپے کی شرط کے سبب یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔
نتیجتاً، نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل نہ ہو سکا۔