ایران میں پھنسے 107 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے

شیئر کریں

پاکستانی شہریوں کی ایران سے محفوظ واپسی: پی آئی اے کا خصوصی آپریشن:

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی

واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پہلی خصوصی پرواز، جس میں ایران میں محصور 107 پاکستانی شامل تھے، منگل کی شب اشک آباد

سے روانہ ہوکر دیر گئے اسلام آباد پہنچی۔ پی آئی اے کے مطابق، ایرانی فضائی حدود کی بندش کے

باعث پاکستانی شہریوں کو زمینی راستوں کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچایا گیا تھا۔

ایئر لائن کے مطابق، یہ پرواز حکومت کی ہدایات پر چلائی گئی ہے،

اور ایرانی اور ترکمانستان میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں قوم کی خدمت کرنا ان کی روایات کا حصہ ہے!

دوسری جانب، اسرائیلی فضائی حملوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے شہریوں کو

ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے بچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی صورتحال میں بدلاؤ کے پیش نظر

ایران اور عراق کے سفر پر نظرثانی کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version