
پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گیا، فرانس کا مقابلہ جمعہ کو ہوگا:
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنی بہتر گول اوسط
کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ جمعہ کو پاکستان کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔
ملائیشیا کے میزبان شہر میں جاری مقابلے میں، ملائیشیا کو جاپان کے خلاف کم از کم دو گول کی
برتری حاصل کرنی تھی تاکہ وہ اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکے، مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول
کرکے صورتحال کو بدل دیا۔ اس سے قبل، پاکستان اور ملائیشیا کے پوائنٹس برابر تھے، مگر پاکستان کی
ایک گول زیادہ ہونے کے سبب وہ سیمی فائنل کے لئے منتخب ہو گیا۔
اس سے پہلے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا، جس میں نیوزی لینڈ نے 4-3 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے عبدالرحمن نے 13ویں اور 14ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا، جبکہ راناط وحید
اشرف نے 28ویں منٹ میں تیسرا گول سکور کیا۔ دوسری جانب،
نیوزی لینڈ کے اسکاٹ کاسلیٹ نے تین گول کرکے ہیٹرک مکمل کی، اور نائس ووڈ نے ایک گول کیا۔