ایپل کا اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران اہم منصوبوں کا اعلان

شیئر کریں

ایپل نے ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس کے لیے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا:

ایپل کمپنی نے اپنی سالانہ عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے انعقاد کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،

جس کے تحت وہ اپنی تمام مصنوعات کو نئی اپ ڈیٹس کے ساتھ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایپل کے مطابق یہ کانفرنس 9 سے 13 جون کے درمیان منعقد ہوگی،

جس میں بیشتر پروگرام آن لائن ہوں گے، جبکہ کچھ پروگرام حضوری طور پر بھی ہوں گے۔

اس ایونٹ کا آغاز 9 جون کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ایک لائیو اسٹریم کے ذریعے ہوگا،

جسے ایپل کی سرکاری ویب سائٹ، ایپل ٹی وی ایپ، اور یوٹیوب چینل سے براہ راست دیکھا جا سکے گا۔

اس کے بعد اس پروگرام کا ریپلے بھی دستیاب ہوگا تاکہ لوگ اپنی سہولت کے مطابق دیکھ سکیں۔

اس سال کے ایونٹ میں نئی مصنوعی ذہانت (آئی) کی خصوصیات متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی اس ایونٹ میں ایپل نے اپنے برانڈڈ اے آئی ٹولز، ایپل انٹیلی جنس، کو لانچ کیا تھا۔

ایپل کی مصنوعات بھارت میں بنوانے میں دلچسپی نہیں، ٹرمپ

پاکستان، خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں 12 فیصد اضافہ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version