
مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 20 ہلاکتوں کا خدشہ:
مقبوضہ جموں و کشمیر حملے کی تفصیلات:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کے دن مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ بات تین سیکیورٹی ذرائع نے روئٹرز کو بتائی ہے!
فائرنگ کا منظر:
فائرنگ کے وقت وہاں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی پٹاخے پھٹ رہے ہوں،
لیکن جب اردگرد کے لوگوں کی چیخ و پکار سنی تو فوراً فرار ہونے لگے۔
ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جان بچانے کی خاطر چار کلومیٹر تک بھاگتے رہے۔
حملہ آوروں کی معلومات:
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، یہ واقعہ سڑک سے دور ایک چراگاہ میں پیش آیا اور اس میں دو یا تین مسلح افراد شامل تھے۔
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا بیان:
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس واقعے کے حوالے سے
کہا کہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا پتہ لگایا جا رہا ہے، اس لئے وہ تفصیلات میں نہیں جانا چاہیں گے۔
مزید پڑھیے:
امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا سے سولر درآمدات پر ٹیرف کو حتمی شکل دیدی
آئی ایم ایف مطالبے: 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنیکا فیصلہ