بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پھر بے نقاب

شیئر کریں

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب:

دفاعی ماہرین کی رائے:

اسلام آباد: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے۔

حملے کا وقت اور الزامات:

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پہلگام میں ہونے والا حملہ شام 3 بجے ہوا،

جبکہ را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3 بج کر 5 منٹ پر ہی پاکستان پر حملے کا الزام لگا دیا۔

ثبوت کی عدم موجودگی:

ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کے سامنے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکتا

جو یہ ثابت کر سکے کہ اس نام نہاد حملے میں پاکستان کا کردار تھا۔

مودی میڈیا صرف الزامات اور بغیر کسی بنیاد کے بیان بازی کرنے میں مصروف ہے۔

ماضی کے تجربات اور سوالات:

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ماضی میں فالس فلیگ آپریشنز کا تجربہ کبھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔

پاکستان کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ اتنی بڑی فوج موجود ہونے کے باوجود ایسا حملہ کیسے ممکن ہے؟

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version