
نیا کانٹیکٹ لینز، اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کے ساتھ، بغیر بجلی کے توانائی کے:
سائنسدانوں نے ایسے جدید کانٹیکٹ لینز تیار کیے ہیں جنہیں پہن کر صارفین اندھیرے میں بھی دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے،
اور یہ ایمرجنسی و ریسکیو آپریشنز میں اہم کردار ادا کرسکیں گے۔ یہ ایجاد روایتی نائٹ ویژن عینکوں
کے مقابلے میں مختلف اور زیادہ مؤثر ہے کیونکہ ان لینسز کو توانائی کے کسی بیرونی ذریعے کی ضرورت
نہیں ہوتی، اور پہننے والوں کو بیک وقت انفرا ریڈ اور قابلِ دید روشنی دیکھنے کی سہولت فراہم ہوتی ہے۔
چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحقیق دان ٹیان شو کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق انسانوں
کے لیے ایسی غیر تکلیف دہ اور موثر نگاہ فراہم کرنے کے راستے کھولتی ہے، جس سے ان کی بصارت بہتر بن سکتی ہے۔ یہ لینس باریک نینو پارٹیکلز کا استعمال کرتے ہیں جو انفرا ریڈ روشنی کو جذب
کرکے اسے ایسی ویو لینتھ میں تبدیل کر دیتے ہیں، جنہیں انسان کی آنکھیں دیکھ سکتی ہیں۔ خاص
طور پر یہ ذرات نیئر-انفرا ریڈ لائٹ، یعنی 800 سے 1600 نینو میٹرز کی ویو لینتھ والی روشنی، کی
شناخت کرتے ہیں، جس سے رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔