
بانو بٹ نے ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا:
ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ کا نواں ایڈیشن 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوا،
جس میں مختلف ایشیائی ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے اپنی مہارت،
عزم اور حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی اور متعدد کانسی کے تمغے جیتے۔
خاص طور پر، نوجوان پاکستانی باکسر بانو بٹ نے اپنی جرات اور مہارت سے بھارتی حریف رِچا شرما
کو ناک آؤٹ کر کے نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔
بانو بٹ کی یہ کامیابی پاکستان کی کھیلوں کے شعبے میں ترقی اور نوجوانوں کے عزم و حوصلہ کی
عکاسی کرتی ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی نے ثابت کیا کہ پاکستان کے
نوجوان میدانِ ہنر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاکستانی نوجوان دنیا کے سامنے اپنی قابلیت
اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں پر بھارتی بورڈ کا بیان سامنے آگیا