
کراچی میں پیر کے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا:
کراچی میں پیر کے روز ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،
جن سے شہر میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے۔ قائدآباد کے قریب 3.2 شدت کا زلزلہ صبح 11:04 بجے ریکارڈ کیا گیا،
جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ زلزلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں تیسری مرتبہ آیا ہے۔
اس سے قبل، صبح 10:29 بجے قائدآباد میں ایک اور 3.2 شدت کا زلزلہ آیا،
جو بھی سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ اس کے علاوہ، آج ہی صبح 1:06 بجے
گڈاپ ٹاؤن کے نزدیک ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.2 تھی اور گہرائی 12 کلومیٹر رہی۔
پاکستان موسمیاتی ادارے کے مطابق،
ان زلزلوں کا مرکز شمالی عرض البلد 24.85 اور مشرقی عرض البلد 67.23 تھا۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،
تاہم زلزلوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مزید پڑھیے:
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
ایف بی آر، سیلز ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ 5 جون تک بڑھا دی