پاکستانتازہ ترینرجحان

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

شیئر کریں

کراچی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی:

کراچی میں اتوار کی شام تقریباً 7 بجے کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی زمین میں گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جن مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے،

وہاں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں شدید گرمی،

طوفانی بارشوں اور زلزلوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور یہ صورتحال اب معمول بن چکی ہے۔

تاہم، ابھی تک کسی قسم کا نقصان یا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیے:

انٹرنیٹ کی لت ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار

سندھ حکومت کا بجٹ میں نئے میگا منصوبے شروع کرنے کا اعلان

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ فائنل؛ ارشد ندیم پہلے نمبر پر

ایف بی آر، سیلز ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ 5 جون تک بڑھا دی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button