
کراچی: صفورا گوٹھ اسکیم 33 میں واقع پرائیوٹ اسکول دی ہریکس اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیم نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں اسکول کا دورہ کیا اور واش روم کے واشنگ ایریا سے خفیہ کیمرے برآمد کیے جس کے بعد اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی۔ واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہیں
محکمہ تعلیم کی ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرادی ہے۔ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔