
جاپانی سائنسدانوں کا انوکھا ایجاد:
سمندر میں حل ہو جانے والا ماحول دوست پلاسٹک:
جاپان کے ماہر سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا پلاسٹک تیار کیا ہے جو محض چند گھنٹوں میں
سمندر کے پانی میں حل ہو جاتا ہے اور اس کے کوئی نقصان دہ اثرات باقی نہیں رہتے۔
یہ انقلابی مواد صرف ایک گھنٹے کے اندر نمکین پانی میں مکمل طور پر تحلیل ہو جاتا ہے۔
مزید برآں، یہ پلاسٹک تحلیل ہونے کے بعد مائیکروپلاسٹک کی صورت اختیار نہیں کرتا،
بلکہ اس کے اجزاء قدرتی بیکٹیریا کے ذریعے مزید ٹوٹ جاتے ہیں۔
اس سے ماحول میں مضر اثرات کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
اس پلاسٹک کی مضبوطی روایتی پٹرولیم سے بنے پلاسٹک جیسی ہے،
مگر یہ غیر زہریلا، غیر آتش گیر اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے سے بھی پاک ہے۔
زمین میں یہ مواد تقریباً 10 دنوں کے اندر مکمل طور پر گھل جاتا ہے، اور اس دوران فاسفورس اور
نائٹروجن جیسے غذائی اجزاء بھی خارج ہوتے ہیں، جو کھاد کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔
اس پلاسٹک کو دو قسم کے آئیونک مونومرز سے بنایا گیا ہے:
سوڈیم ہیکسا میٹا فاسفیٹ
اور گوانیڈینیم آئن، جن کے
درمیان بننے والے “سالٹ بریجز” اسے مضبوط اور لچکدار بناتے ہیں۔
لیکن جب یہ نمکین پانی میں آتا ہے، تو اس بندھن ٹوٹ جاتے ہیں،
اور پلاسٹک تحلیل ہو جاتا ہے، اس طرح یہ ماحول دوست اور قابل تجدید حل فراہم کرتا ہے۔