تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شیئر کریں

صنم سعید نے جلد ماں بننے کی خوشخبری سُنا دی:

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ صنم سعید نے جلد والدہ بننے کی تصدیق کی ہے۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور

مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی والدہ جیسا محبت کرنے والا اور مضبوط کردار بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی والدہ کے لیے ایک دل کو چھولینے والا پیغام بھی جاری کیا،

جس میں انہوں نے ماں بننے کی خوشی سب کے ساتھ بانٹی۔ صنم سعید نے لکھا کہ مدرز ڈے کے

موقع پر میں اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ہمیشہ مجھے بے پناہ محبت اور تحفظ فراہم کیا،

اور دعا کرتی ہوں کہ میں بھی ان جیسی مہربان، نڈر اور مضبوط ماں بن سکوں۔

ان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایک صارف نے دعا کی کہ اللّٰہ آپ کو صحت مند اور خوبصورت اولاد عطا کرے، اور ایک مداح نے کہا کہ ہم

ہمیشہ آپ کو ایک مضبوط کردار میں دیکھتے آئے ہیں، اب آپ کو ایک ماں کے روپ میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی شروع میں پردے میں تھی،

مگر بعد میں دونوں نے اعلان کیا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button