
ایرانی حملے کا جواب، اسرائیل میں ہنگامی صورتحال اور الرٹ جاری:
ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ کیا ہے جس میں تقریباً 100 سے زیادہ ڈرونز فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ڈرونز عراق اور شام کی فضائی حدود سے گزر کر اسرائیل کی طرف بڑھ رہے تھے۔
اس حملے کے بعد آنے والے دنوں میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب،
حملے سے قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کسی نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔
ان کا سرکاری طیارہ ’ونگ آف زین‘ بن گورین ایئرپورٹ سے روانہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ
اسرائیلی قیادت بھی کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ ہے۔
ایران کے ممکنہ بیلسٹک حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ قرار دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں کو ہنگامی حالت میں رہنے اور بم شیلٹرز کے قریب رہنے کی ہدایت دی ہے۔
حالات کی سنگینی کے پیش نظر، اسرائیلی سیکیورٹی اور دفاعی ادارے چوکس ہیں۔
مزید پڑھیے:
اسرائیل فضائی حملے؛ پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی شہید
اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ!
بلال اظہر کیانی نے وزیر مملکت برائے خزانہ کا چارجک سنبھال لیا