ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

شیئر کریں

عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان، چاند دیکھنے کا اجلاس منگل کو ہوگا:

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا،

جس کے بعد پاکستان میں اس سال عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا، تو عیدالاضحیٰ کا پہلا دن 6 جون بروز جمعہ ہوگا۔

تاہم، اگر ذوالحج کا چاند بدھ کو نظر آیا، تو عید کا پہلا دن 7 جون بروز ہفتہ ہوگا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق،

عیدالاضحیٰ پاکستان بھر میں 7 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔

سپارکو نے بتایا کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق،

ذوالحج کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو رات 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی۔

حج اس سال ذوالحج کی 8 تاریخ کو شروع ہوگا اور 13 تاریخ تک جاری رہنے کا امکان ہے، یعنی حج 4 جون سے 9 جون کے درمیان متوقع ہے۔

مزید پڑھیے:

حکومت مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش کرے گی

ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمات درج ، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

بجٹ تیاریوں کے دوران آئی ایم ایف وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version