
حکومت کا بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایک اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں کہ بیرون ملک
سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف جلد از جلد مقدمات درج کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے اور انہیں پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں، پاسپورٹ قوانین کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کی
سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ افراد بین الاقوامی
سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں،
اس لیے ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیے: