اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی

ہانیہ عامر کی حج اور عید کی مبارکباد، سعودی عرب میں تصاویر شیئر:
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ منیٰ میں گزارے گئے لمحات کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی پوسٹ کی،
جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ اس تصویر میں ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور
سیاہ عبایہ میں ملبوس نظر آتی ہیں، جب کہ دیگر خواتین بھی اسی لباس میں موجود ہیں۔
انہوں نے پوسٹ کی جگہ منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کی، اور ان کا لباس بھی روایتی حجاج کے
انداز میں تھا۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں
یمنیٰ زیدی
میشا شفیع
سلمیٰ حسن
اور دیگر نے حج کی مبارکباد دی۔
یہ پہلی بار ہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی کسی سعودی عرب روانگی یا حج کرنے کا عندیہ دیا ہے،
کیونکہ اس سے قبل وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرتی تھیں۔
پوسٹ کے اگلے ہی دن، ہانیہ عامر نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے عید الاضحیٰ کی
مبارکباد دی اور اس کی لوکیشن بھی مکہ سعودی عرب ہی لکھی۔
ہانیہ عامر نے اپنی مصروفیات اور مذہبی سفر کی یہ خاص یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔