پاکستانتازہ ترینرجحان

ملک بھر میں عید الاضحیٰ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

شیئر کریں

عید الاضحیٰ کی مذہبی جوش و خروش اور ملی اتحاد کے ساتھ منائی جا رہی ہے:

ملک بھر میں آج ہفتہ کو عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جذبہ محبت کے ساتھ منائی گئی۔

چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا،

جن میں مسلمانوں نے اتحاد اور محبت کے جذبات کے ساتھ نماز ادا کی۔

نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کیے گئے،

جن کا گوشت
رشتہ داروں
دوستوں
اور غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا، اور مزیدار پکوان بھی تیار کیے جائیں گے۔

صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو عید مبارک باد دی۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ

عید قربان کا دن ہمیں اللہ کی رضا کے لیے قربانی کرنے کا درس دیتا ہے، اور معاشرے کے کمزور اور

محروم طبقات کی مدد کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں عید کو

اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقصد کے لیے قربان کرنے کا پیغام قرار دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول اور ایئر چیف نے بھی قوم کو

عید مبارکباد دی اور مسلح افواج کے لیے امن، خوشحالی اور قومی ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے پاکستانی قوم کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ

مسلح افواج ملک کی ترقی اور امن کے لیے ہر محاذ پر کام کرتی رہیں گی!

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خانہ کعبہ کا دورہ کیا، اور وہاں نوافل ادا کیے۔

دونوں رہنماؤں کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا،

اور انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ ان کے ساتھ وفد بھی موجود تھا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا

کرتے ہوئے، ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاحی اقدامات میں کامیابیوں پر دعا کی۔

اس موقع پر، امت مسلمہ اور خصوصاً مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھی دعائیں کی گئیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button