
پاور ڈویژن کی وضاحت:
دو بجلی کے میٹرز کی تنصیب پر پابندی کی خبر من گھڑت اور گمراہ کن ہے:
پاور ڈویژن نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا
کہ دو بجلی کے میٹرز کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خبر مکمل
طور پر غلط، دھوکہ دہی پر مبنی اور عوام میں بے چینی پھیلانے کی سازش ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ،
کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر لگانا موجودہ قوانین کے مطابق ممکن ہے۔
نیپرا کنزیومر سروسز مینوئل 2021 کے مطابق،
ایسے رہائشی یونٹس جن میں
علیحدہ حصہ
علیحدہ سرکٹ
داخلہ راستہ
یا کچن موجود ہوں، ان کے لیے اضافی میٹر لگوانا قانونی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بجلی کے غلط استعمال اور سبسڈی کے ناجائز فائدہ اٹھانے کی روک تھام کے
لیے قوانین پہلے سے موجود ہیں اور اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہیں۔
پاور ڈویژن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نوعیت کی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور بجلی کی
تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی کے میٹروں کا صحیح اور شفاف استعمال یقینی بنایا
جا سکے اور مستحق افراد کو ان کا حق بروقت اور منصفانہ طریقے سے ملے۔