تازہ تریندنیارجحان

پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا؛ بھارت میں ISPR کا یوٹیوب چینل بلاک

شیئر کریں

پاکستانی میڈیا اور آئی ایس پی آر کی حقائق کی بھرپور دفاع:

بھارت کی فالس فلیگ اور پروپیگنڈہ کی کوششیں ناکام:

بھارت کی مودی سرکار نے پہلگام واقعے سے متعلق حقائق ظاہر کرنے اور پاکستان کے خلاف

جاری پروپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کے بعد اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں،

بھارتی حکومت نے پاکستانی فوج کے میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے تاکہ عوام کو اصل حقائق سے محروم رکھا جا سکے۔

پہلگام واقعے پر بھارتی سرکار نے حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی تھی،

مگر پاکستانی میڈیا نے طاقتور دلائل اور ناقابل تردید ثبوت کے ذریعے بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کیا۔

اس کے نتیجے میں، بھارت کے عوام کی آنکھیں کھل گئیں اور وہ بھارتی حکومت کے پروپیگنڈہ کے خلاف آواز بلند کرنے لگے۔

مودی سرکار، اپنی جھوٹ پر مبنی کہانی کو برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر پاکستان کے

اہم اکاونٹس اور میڈیا چینلز کو بند کرنے لگی تاکہ حقیقت سے عوام کو آگاہ ہونے سے روکا جا سکے۔

حال ہی میں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی دہشت گردی میں بھارتی فوج کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید

ثبوت فراہم کیے، جن پر بھارتی عوام اور ماہرین نے سوالات اٹھائے۔

اس سب کے باوجود، پاکستان کا مضبوط بیانیہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، اور بھارت کی جانب سے

لگائی گئی پابندیاں اور ان اقدامات مودی حکومت کی سچ سے فرار کی کوششوں کا مظہر ہیں۔

اس طرح، پاکستان اپنی حقائق اور موقف کو جارحانہ انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرتا رہتا ہے،

جبکہ بھارتی سرکار اپنی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کو چھپانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button