ہانیہ عامر کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

ہانیہ عامر کا بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل:
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی
جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان سے کوئی بھی بیان یا رائے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایسی کسی بھی بات میں شامل نہیں ہیں جو نفرت یا غلط فہمی کو فروغ دے سکتی ہو۔
ہانیہ عامر نے عوام اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ تصدیق شدہ معلومات پر ہی اعتماد کریں اور
غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے نہ صرف فرد کو نقصان پہنچتا ہے
بلکہ سماجی فضا بھی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں ہمدردی اور
سمجھ داری کا مظاہرہ کرنا بہت اہم ہے، خاص طور پر جب معاشرہ کشیدگی کا شکار ہو۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ان کے خلاف منسوب پھیلائی گئی خبریں
سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ خبریں بھارتی عوام اور ان کے
مداحوں کو گمراہ کرنے کی ایک سازش تھی، جس کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔
ہانیہ عامر نے اپنی طرف سے اس معاملے کا بھرپور جواب دیا ہے اور
میڈیا میں پھیلائی گئی من گھڑت کہانیوں کو مسترد کیا ہے۔