رجب بٹ کی بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش

رجب بٹ کی دولت کی نمائش پر تنقید، عقیقہ کی تقریب میں پیسوں کی بے حرمتی:
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔
حال ہی میں ان کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقہ کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوئیں،
جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی بیوی ایمان، اور دیگر خاندان کے افراد ننھی بچی کے
سامنے بے تحاشا پیسے برسا رہے تھے۔ اس کے علاوہ، ایک اور مناظر میں نوٹوں کو زمین پر
بکھرے ہوئے اور پھر پیروں تلے روندتے ہوئے دکھایا گیا، جس سے لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو پیسوں کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر یہ پیسے حلال کے ہوتے تو اس طرح ان کا استعمال نہ کیا جاتا۔
ایک اور نے کہا کہ یہ محض ایک تماشا ہے جس کے ذریعے دولت کی نمائش کی جا رہی ہے،
نہ کہ مذہبی رسم کی ادائیگی۔
عوام کی بڑی تعداد نے اس عمل کو غریبوں کے منہ پر طمانچہ اور پیسوں کی توہین قرار دیا ہے،
کیونکہ وہاں کروڑوں لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رجب بٹ اپنی دولت کی نمائش کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنے ہوں۔
اس سے قبل بھی وہ اپنی قیمتی
گاڑیوں
جائیدادوں
اور شاپنگ ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ اس بار ان کا رویہ خاص طور پر
قابل اعتراض سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ ایک مذہبی تقریب کے دوران انجام پایا۔