تازہ ترینرجحانکھیل

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

شیئر کریں

پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول جلد جاری ہوگا:

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق،

لیگ کے باقی آٹھ مقابلے 17 سے 25 مئی کے دوران کروانے کا پلان بنایا گیا ہے،

جس کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول کیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اس شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا یہ 10واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

اس کا 27واں میچ، جو 8 مئی کو راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین ہونا تھا،

اسی روز بھارتی ڈرون حملہ اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب روک دیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد، اسٹیڈیم کی حدود میں بھارتی ڈرون گرنے کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔

حساس صورتحال کے پیش نظر،

ٹورنامنٹ کو معطل کیا گیا اور ابتدا میں اس کے باقی میچز دبئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مگر بعد میں حکومتی مشوروں اور صورتحال میں بہتری کے پیش نظر پی سی بی نے اس کا شیڈول

ملتوی کیا اور اب ری شیڈول کا پلان بنایا ہے۔ جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آنے کے بعد،

پی ایس ایل کے باقی میچز پاکستان میں ہی منعقد کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button