ایئروائس مارشل اورنگزیب پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی شخصیت بن گئے:
حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی مقبولیت میں زبردست
اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو گوگل ٹرینڈز کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے
والی شخصیت بن گئے ہیں۔ 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb” کے تلاش کے رجحان نے اپنے عروج
کو چھوا اور پچھلے ہفتے کے دوران یہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاح رہی۔
یہ عوامی دلچسپی اورنگزیب احمد کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور ان کے پرمزاح اور پیشہ
ورانہ انداز کی وجہ سے ہے۔ ایک مقبول کلپ میں ان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ
"جہاں سے پچھلے روز چھوڑی تھی، وہیں سے بات شروع کر رہا ہوں”،
اور ان کا بیان پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے حوالے سے خاصا مقبول ہوا۔
ایئر وائس مارشل کا یہ بیان پاکستان کے بھارت کے خلاف فضائی کارروائیوں کے پس منظر میں آیا،
جب پاکستان نے 6 اور 7 مئی کو بھارتی حملوں کا موثر جواب دیا۔ اس دوران پاکستان نے بھارتی
فضائیہ کے چھ طیارے تباہ کیے، جن میں 3 رافیل، ایک SU-30، ایک MiG-29 اور ایک ڈرون شامل تھے۔
اورنگزیب احمد نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے اس کارروائی کے دوران شہری آبادی کو نقصان سے
بچاتے ہوئے، مکمل احتیاط برتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1971 کے بعد پہلی بار
پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں بھارتی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائیہ کی یہ کارروائی بھارت کی جانب سے شہریوں پر حملوں کا بھرپور
جواب تھی، جن میں متعدد پاکستانی شہری، خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔
دریں اثنا، بھارت میں "Ceasefire meaning” سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی اصطلاح رہی،
جسے ایک کروڑ سے زائد بار سرچ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی عوام بھی پاکستان کے ردعمل
اور صورتحال کو گہرائی سے سمجھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔