تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

عمران خان کے خلاف انٹرویو نہیں دیا، حمزہ علی عباسی کی وضاحت

شیئر کریں

حمزہ علی عباسی کا وضاحتی بیان: سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں:

اداکار حمزہ علی عباسی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں عمران خان کے خلاف کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

بعض سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا،

جس پر انہوں نے اپنا موقف واضح کیا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ

انہوں نے ایک انٹرویو دیا تھا، جس کا مکمل کلپ بھی فراہم کیا ہے۔

انہوں نے سب سے درخواست کی کہ وہ پورا انٹرویو دیکھیں تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ پیجز نے ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائیں اور یہ دعویٰ

کیا کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف انٹرویو دیا، جو درست نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ انہوں نے

عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور یہ کہ سچائی جاننے کے لیے مکمل انٹرویو دیکھنا ضروری ہے۔

حمزہ علی عباسی نے یہ انٹرویو منصور علی خان کو دیا تھا، جس میں انہوں نے مختلف سیاسی معاملات

پر گفتگو کی۔ ان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ عمران خان کے حوالے سے ان کی رائے غلط تھی،

اور 2014 کے مارچ اور 9 مئی 2022 کو فوج پر کیے گئے حملے بھی غلط تھے۔

حمزہ علی عباسی نے عمران خان اور فوج سمیت ن لیگ کو مخاطب ہوتے ہوئے سب سے درخواست کی

تھی کہ مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات کو حل کرکے ملکی بہتری کا سوچا جائے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button