
ایران کا اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ، فوجی تنصیبات اور اہم اداروں کو نشانہ بنایا گیا:
ایران نے اسرائیل کے خلاف تازہ میزائل حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور
انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز کے علاوہ ایک اہم انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق، ان حملوں میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں،
اور اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر سوروکا ہسپتال کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق،
ایرانی حملہ جمعرات کی صبح کیا گیا، جس کے مرکزی ہدف اسرائیلی فوج کا کمانڈ اور انٹیلی جنس
ہیڈکوارٹر اور سوروکا اسپتال کے قریب واقع انٹیلی جنس کیمپ تھے۔ روسی خبر رساں ادارے ’آر ٹی‘ نے
اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں حملے کے بعد سوروکا ہسپتال، تل ابیب اسٹاک ایکسچینج اور دیگر عمارات
کو پہنچنے والے نقصان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ حملہ کے بعد، تل ابیب اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر
اہم عمارات کو خالی کروایا گیا ہے۔ تہران ٹائمز کے مطابق، ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا اصل
ہدف اسرائیلی فوج کا کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر تھا، اور ایک فوجی انٹیلی جنس تنصیب
بھی میزائل حملے کا نشانہ بنی ہے۔ یہ تنصیبات جنوبی اسرائیل کے بڑے طبی مراکز میں سے ایک،
سوروکا میڈیکل سینٹر کے قریب واقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ہسپتال کو
معمولی نقصان پہنچا، لیکن اصل ہدف فوجی تنصیبات ہی تھے۔