فاطمہ جناح کی زندگی پر بنی سیریز ’مادرِ ملت‘ کو رواں برس ریلیز کرنے کا امکان

فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل:
پاکستان کی تاریخ کی اہم شخصیت، قائد اعظم کی چھوٹی بہن اور تحریک پاکستان میں فعال رہنے والی
مادر ملت، محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کی شوٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ڈائریکٹر دانیال افضل نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا اور اب یہ مکمل ہو چکا ہے،
تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ممکنہ تاریخوں میں
31 جولائی، جو مادر ملت کا یومِ پیدائش ہے، 9 جولائی، یومِ وفات، اور 25 دسمبر، قائد اعظم کی
سالگرہ شامل ہیں۔ اس ویب سیریز کو تین سیزن میں
پیش کیا جائے گا، جس میں پہلے سیزن کے 10
اقساط شامل ہیں۔ یہ سیزن 1910 کے واقعات سے آغاز ہوتا ہے۔ پہلے سیزن میں مادرِ ملت کا کردار
اداکارہ سندس فرحان نبھائیں گی، جبکہ تیسرے اور آخری سیزن میں سمیعہ ممتاز فاطمہ جناح کا کردار
ادا کریں گی۔ دوسرے سیزن میں مادرِ ملت کا کردار کون ادا کرے گی، اس کا ابھی راز رکھا گیا ہے۔
کاسٹ میں عثمان مختار، سرمد کھوسٹ، کبریٰ خان، منظر صہبائی، ثمینہ احمد اور آمنہ الیاس بھی
شامل ہیں۔ عثمان مختار نے علامہ اقبال کا کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے
لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ علامہ اقبال کے لب و لہجے کے بارے میں سوال پر انہوں نے بتایا کہ چونکہ
ان کے پاس اقبال کی کوئی آڈیو ریکارڈنگ موجود نہیں،
اس لیے انہوں نے اقبال کے پوتوں منیب اقبال اور یوسف صلاح الدین سے رہنمائی لی۔
ہدایتکار نے بتایا کہ ٹیم نے تاریخ دانوں سے ملاقاتیں کیں، اصل تقریریں اور خطوط کا مطالعہ کیا تاکہ
کرداروں کی حقیقت کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
دانیال افضل کا کہنا تھا کہ لوگوں کو فاطمہ جناح کی ابتدائی زندگی، ان کے بھائیوں کا اثر اور قائد
اعظم کے ساتھ ان کا گہرا تعلق بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔
یہ سیریز تاریخ کو نئے اور دلچسپ انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے،
اور ساتھ ہی قومی رہنماؤں کی مختصر بائیو پک بھی شامل ہے۔
مداحوں کو اس سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔