پاکستانتازہ ترینرجحان
Trending

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شیئر کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا ڈیزائن، ٹیکنیکل امور کا کامیاب مشاہدہ کیا گیا۔ ڈی جی ایس پی ڈٰ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ سمیت سائنسدان اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button