تازہ تریندنیارجحان

اسرائیل جھوٹ بے نقاب! ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا تھا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی

شیئر کریں

ایران کے ایٹمی پروگرام پر عالمی تحقیقاتی اداروں کا موقف: ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں:

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گروسی نے امریکا اور اسرائیل کے ایران

پر ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مشاہدات اور تجربات سے

ثابت ہوا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش میں ملوث نہیں ہے۔

گروسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہوا ہے کہ ایران میں کسی بھی مقام پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے

لیے مربوط کوششیں نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یورینیم کی افزودگی کی سطح

60 فیصد تک پہنچنے کے شبہات تھے، مگر ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کی مشیر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ ان کی

انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب نہیں پہنچا، اور آیت اللہ خامنہ ای نے بھی

ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت نہیں دی۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو ماننے سے

انکار کیا تھا۔ اس سے قبل، ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔

دوسری جانب،

اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا پیغام دینے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی

تیاری کو ایک اہم مسئلہ بنایا ہوا ہے۔ حالیہ صورت حال میں عالمی اداروں کا ماننا ہے کہ ایران کے ایٹمی

پروگرام کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، جس سے ان کے دعوؤں کو تقویت ملتی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button