پاکستانتازہ ترینرجحان

پیٹرول 1 روپے مہنگا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

شیئر کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روزہ تبدیلی کا اعلان کیا:

پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں:

حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمت کے مطابق،

پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 253 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے، جو قبل ازیں 252 روپے 63 پیسے تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی:

دوسری جانب، اوگرا نے جون کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق،

گھریلو استعمال کے 11 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کمی کی گئی ہے،

جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2838 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ،

صارفین کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقرر کی گئی ہے،

جو کہ 4.62 روپے فی کلوگرام کی کمی ہے۔

یہ نئی قیمتیں یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی!

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button