الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا انعقاد

کینیڈین فلم فیسٹیول کا الحمراء آرٹس کونسل میں باقاعدہ آغاز:
لاہؤر میں الحمراء آرٹس کونسل اور کینیڈین ہائی کمیشن کے مشترکہ تعاون سے کینیڈین فلم فیسٹیول کا افتتاح ہو گیا ہے۔
یہ فیسٹیول دونوں ممالک کے ثقافتی روابط اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے شرکت
کی اور اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ لیسلی سکینلین کا کہنا تھا کہ یہ فلم فیسٹیول ثقافتی ہم
آہنگی کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کینیڈا کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات 77 سال پرانے ہیں اور اعتماد و محبت کی بنیاد پر قائم ہیں،
جو مشکل حالات میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کا ثبوت ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء کا مقصد ثقافتی سرحدوں
کو قائم رکھنا ہے اور ایسے فیسٹیولز لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مبنی آٹھ کینیڈین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں،
جو مختلف شعبہ ہائے زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔
فاطمہ جناح کی زندگی پر بنی سیریز ’مادرِ ملت‘ کو رواں برس ریلیز کرنے کا امکان