انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرو‘ کا پشتو گانا ریلیز

شیئر کریں

نئی فلم "لو گُرو” کا پشتو زبان میں ویڈیوز سانگ "سادہ اشنا” جاری کر دیا گیا ہے:

عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم "لو گُرو” کا ایک اور دلکش گانا "سادہ اشنا” منظر عام پر آ گیا ہے،

جس میں ماہرہ خان کی دلہن کے روپ میں جھلک خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

یہ پشتو زبان میں تیار شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہا ہے۔

یہ گانا شادی کے حوالے سے ہے اور اس میں پشتو ثقافت کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔

ماہرہ خان نے اس گانے میں ایک روایتی پشتون دلہن کا روپ دھارا ہے اور وہ اپنے کاسٹ کے ہمراہ

پشتو انداز میں رقص کرتی نظر آئیں۔ فلم میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،

جنہوں نے اس سے قبل دس سال قبل "بن روئے” نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اس کے علاوہ احمد علی بٹ اور دیگر معروف اداکار بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اس گانے کو سراہتے ہوئے لکھا، "واہ! میں پشتون ہوں، یہ میرا کلچر ہے۔”

ایک اور نے تبصرہ کیا، "یہ گانا خوشی کا پیغام دے رہا ہے۔

” کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے لباس و انداز کو ان کی حقیقی شادی کی تقریب سے ملتا جلتا قرار دیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button