
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا:
پاکستان کے جیولن تھرو کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں جاری اس چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں، ارشد نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا
اور 85.57 میٹر لمبی تھرو کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کی۔
اس سے قبل، انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں 75.64 اور دوسری میں 76.80 میٹر کی تھرو کی تھی۔
پاکستان کے دوسرے جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور 70.53
اور 74.50 میٹر کی تھرو کی، جس کے نتیجے میں وہ اس وقت ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے کھلاڑی 81.91 اور 79.81 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ
پوزیشن پر تھے، مگر ارشد ندیم نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں، ارشد نے اپنی پہلی کوشش میں 86.34 میٹر کی
زبردست تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھی اور انہوں نے اس سے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیے:
دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر سیریز جیت لی