بزنستازہ ترین

ٹی سی ایس اور سیرین ایئر کے مابین سپلائی چین کے حل سے متعلق اشتراک

شیئر کریں

کراچی: ٹی سی ایس پرائیویٹ لیمیٹڈ اور سیرین ایئر نے کارگو جنرل سیلز معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے پر عملدرآمد یکم دسمبر 2021 سے کیا جائے گا جس کے تحت ٹی سی ایس سیرین ایئر کی تمام اندرون ملک پروازوں کے لئے بطور کارگو سیلز ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا۔

ٹی سی ایس اور سرین ایئر کے درمیان ہونے والی اس شراکت داری سے پاکستانی صارفین کو فائدہ ہوگا جو کہ اس اشتراک سے گزشتہ کئی سال سے ٹی سی ایس کے وسیع نیٹ ورک اور کئی دھائیوں پر مشتمل تجربہ ا ور سرین ایئر کے جدید فلیٹ کو استعمال کررہے ہیں۔

جی ایس اے معاہدے پر دستخط سے، دونوں خدمات فراہم کرنے والوں نے سامان کی اندرون ملک نقل و حمل کے لئے ایک نمایاں اقدام ہے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکٹو محمد حارث جمالی کا کہنا تھاکہ ہم اس وقت تعاون اور اشتراک کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

یہ شراکت داری دونوں اداروں کو اپنے صارفین کے تجربے بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی سیرین ایئر سے شراکت داری، پاکستان بھر مین سامان اور تجارتی اشیاٗ کی تیز رفتار نقل و حرکت کو تیز کرتے ہوئے یکساں طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی سپلائی چین کو فائدہ پہنچائے گا۔

اس کے علاوہ انٹر نیشل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا لائسنس رکھنے کی وجہ سے ہر طرح کے صارفین سے رابطہ رکھنے کا مجاز ہے۔ اپنی اپنی صنعت کے دو بڑوں کے درمیان ہونے والی شرکت داری سے صارفین تیزرفتار، محفوظ اور سستی کارگوں کی وجہ سے تجارتی صورتحال بہتر ہوگی۔ جس سے ملک کے اندر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والے صارفین کوفائدہ ہوگا۔

ٹی سی ایس نہ صرف پاکستان کا ایک بڑا لاجسٹکس اور سپلائی چین سلوشن فراہم کرنے والا ادارہ ہے بلکہ وہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کا لائسنس ہولڈر بھی ہے، جو اُسے پاکستان کے تمام کونوں تک پہنچنے کے قابل بناتا ہے۔

دو بڑے صنعتی اداروں کے درمیان یہ شراکت داری صارفین تک رسائی، کارگو کی تیز، محفوظ اور سستی نقل و حرکت اور ملک کے اندر تجارتی حالات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ بڑے اور چھوٹے تاجروں و کاروباری افراد کو پورے ملک میں موجود اپنے صارفین تک پہنچنے کے قابل بھی بنائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button