پاکستانتازہ ترینرجحان

بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کاپاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ بند

شیئر کریں

پاکستان کی جانب سے بھارتی جہازوں کی آمد پر پابندی، تجارتی کشیدگی میں اضافہ:

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر عائد پابندی کے جواب میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے

بھارتی پرچم بردار تمام جہازوں کے لیے اپنی بندرگاہوں اور سمندری حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اتوار کو وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق،

یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے!

وزارت نے اس فیصلے کی وجہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قومی سلامتی کے خدشات کو قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں پابندی سے

استثنیٰ کی درخواست پر انفرادی طور پر غور کیا جائے گا۔

دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر بندرگاہوں کے استعمال پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد

خطے میں بحری تجارتی راستوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس اقدام سے دوطرفہ تجارت اور علاقائی رابطے متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیے؛

پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا؛ بھارت میں ISPR کا یوٹیوب چینل بلاک

بھارت کا آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرضوں پر نظر ثانی کا مطالبہ

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button