
رائل چیلنجرز بنگلور کی پہلی فتح پر جشن کے دوران بھگدڑ، 7 افراد ہلاک:
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی پہلی کامیابی کے خوشی کے موقع پر منایا جانے والا جشن بدانتظامی کا شکار ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق،
ہزاروں مداحوں کی بڑی تعداد چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچ گئی تھی تاکہ اپنی ٹیم کی جیت کا
جشن منائیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے مختلف دروازوں سے لوگ ایک ساتھ داخل ہونے
کی کوشش کرنے لگے جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی،
مگر وہ عوامی ہجوم کے سامنے بے بس نظر آئی۔ کچھ لوگ جشن دیکھنے کے لیے درختوں اور شاخوں پر
چڑھ کر کھڑے رہے۔ ہجوم کے سبب متعدد افراد اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے
میں 7 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک تھی اور بعد میں وہ دم توڑ
گئے۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد کرناٹک حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر،
وِدھان سودھا سے چِنّاسوامی اسٹیڈیم تک ہونے والی ’وکٹری پریڈ‘ کو منسوخ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیے:
پاکستان اسپورٹس بورڈ: طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم