تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

ثنا یوسف کا بہیمانہ قتل، ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز کیلئے ایڈوائزری جاری

شیئر کریں

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ہدایات :

ہدایات برائے ٹک ٹاکرز اور انفلوئنسرز، ثناء یوسف کے قتل کے پیش نظر:

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے 22 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے المناک قتل کے واقعہ کے
بعد ٹک ٹاکرز
وی لاگرز
انفلوئنسرز
اور بلاگرز کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ،

ڈیجیٹل تخلیق کار اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں زیادہ احتیاط برتیں تاکہ ایسی وارداتوں سے بچا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق،

لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی لوکیشن ظاہر کرنا، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو دوست بنانا،

یا مشکوک دعوتوں اور ملاقاتوں میں جانے سے گریز کریں۔ نیشنل ٹیم نے ہدایت دی ہے کہ تخلیق کار اپنی

ڈیجیٹل موجودگی کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے برقرار رکھیں،

اور ذاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے بہترین اقدامات اپنائیں۔

اس میں شناخت اور خیالات سے متعلق خطرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے،

جو آن لائن اور حقیقی دنیا دونوں میں لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کسی

دیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی آڈیو یا ویڈیو سامنے آئے تو اسے فوری طور پر تردید کریں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر

ملٹی فیکٹر تصدیق، مضبوط پاس ورڈز، اور پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال لازمی ہے۔

مشکوک لنکس نہ کھولیں اور غیر ضروری روابط سے بچیں۔ انفلوئنسرز کو خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے

کہ وہ اپنی لائیو اسٹریمز یا پوسٹس میں لوکیشن ظاہر نہ کریں اور ہر کسی سے دوستی کرنے سے

گریز کریں۔ اس کے علاوہ، پلیٹ فارم پر آنے والے تبصروں اور پیغامات کی نگرانی کریں، اور غیر

اخلاقی یا نامناسب مواد کو فوری بلاک اور رپورٹ کریں۔ یاد رہے کہ 2 جون کو 22 سالہ ملزم عمر حیات

عرف ‘کاکا’ نے، جو کہ ایک ٹک ٹاکر تھا، ثناء یوسف سے دوستی کی خواہش نہ پوری ہونے پر فائرنگ کر

کے ان کا قتل کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو 20 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا،

جہاں اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button